23.9 C
Karachi
Tuesday, February 27, 2024

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ضرور جانیے

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن حکام کے مطابق 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 328 ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے باعث ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ