29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

ضرور جانیے

راولپنڈی: پاک فوج نے پاک فضائیہ کے تربیتی ائیر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے آج علی الصبح میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی کوشش کی جس کا پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گرد حملے کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر حملے کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلے گرائونڈ کیے گئے 3 طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو نقصان پہنچا جبکہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور باقی 3 دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 جوان شہید ہوگئے تھے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک