25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

خیبر پختونخوا، پنجاب میں موسلا دھار بارشوں سے کم از کم 28 افراد جاں بحق، 140 سے زائد زخمی

ضرور جانیے

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کے پی کے اضلاع بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور لکی مروت میں بارش سے متعلق واقعات میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 145 زخمی ہوئے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش سے کم از کم 69 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں 15 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں 68 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء ضلع لکی مروت میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

چار افراد جاں بحق

دریں اثنا کرک میں چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے باعث ایک بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی اور ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

ریسکیو 1122 کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کے پی میں ان کے ریسکیو 1122 کے تمام اسٹیشن الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت، بنوں اور صوبے کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی مقامات پر چھتیں گرنے سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

کے پی کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ اضلاع کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت متاثرہ علاقوں کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اسی طرح سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر اضلاع سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

صوبے کے ضلع خوشاب کے گاؤں چن میں موسلا دھار بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے تین لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ضلع گجرانوالہ میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔

بجلی کی فراہمی

موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے بھی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالا۔

آزاد جموں و کشمیر کے نکیال شہر اور اس کے مضافات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا فوری اقدامات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں بارش وں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

سرکاری بیان میں وزیراعظم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں لکی مروت کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعظم نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانخیبر پختونخوا، پنجاب میں موسلا دھار بارشوں سے کم از کم 28...