ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔
بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کرشاداب خان کے شکار ہوگئے جبکہ شبھمن گل 58 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے مقررہ 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے ہیں۔
وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ کو دیکھ کر ہوتا ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں اور ہر میچ کارنر کی طرح کھیلتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہیں یا بولنگ کرتے ہیں، ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے۔
پاکستانی ٹیم
پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فہیم اشرف، نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔
ہندوستانی ٹیم
پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور محمد سراج شامل ہیں۔
سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جہاں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ایک اننگز کے بعد کولمبو میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراضات پر پیر کو ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
اگر بارش کی وجہ سے آج بھارت اور پاکستان کا میچ مکمل نہیں ہوا تو میچ 11 ستمبر کو بھی جاری رہے گا اور جہاں سے روکا گیا تھا وہاں سے شروع ہوگا۔