21.9 C
Karachi
Saturday, December 2, 2023

ایشیاکپ: ’پاکستان نے سری لنکا کو اچھے مارجن سے نہ ہرایا تو باہر ہوجائیگا‘

ضرور جانیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے ایشیا گروپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کو اچھے فرق سے شکست دینی ہوگی ورنہ وہ باہر ہوجائیں گے۔

جیو کے ‘بیٹل گراؤنڈ‘ پروگرام میں میزبان دانش انیس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر اور بلے باز معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی خامیوں کا جائزہ لینا ہوگا، پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی، بابر اعظم نے ٹاس پہلے جیتا۔ گیند بازی کرکے غلطی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے عام بولرز بھی پاکستان کے لیے خطرناک بن چکے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم یہ سوچ کر میدان میں اتری ہے کہ بارش ہوگی اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ پاکستانی ٹیم کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ باقی رہ کر پاکستان کو سری لنکا کو اچھے فرق سے شکست دینی ہوگی ورنہ وہ آؤٹ ہو جائے گا۔

معین خان نے کہا کہ امام الحق یا فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو اوپنر دیا جا سکتا ہے۔

پوزیشن

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر تین یا چار کھلاڑیوں کا گروپ کنٹرول ہے جبکہ پی سی بی والوں کے پاس اپنی پوزیشن بچانے کے لیے عدالتوں کا چکر لگانے کی فرصت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصے سے بابر اعظم کی کپتانی، اسپن بولنگ اور مڈل آرڈر کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھارت نے پاکستان کو ہر میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے نئے فاسٹ بولرز اپنی کارکردگی کے بارے میں زیادہ پراعتماد تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ بابر اعظم یہ سوچ کر میدان میں آئے ہیں کہ بارش ہو جائے گی اور میچ ختم ہو جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلایشیاکپ: ’پاکستان نے سری لنکا کو اچھے مارجن سے نہ ہرایا تو...