کولکاتا کی ایک عدالت نے معروف اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے 2018 کے فراڈ کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ بالی ووڈ کی ایک اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شو میں پرفارم کرنے کے لیے معاوضہ ملنے کے باوجود پرفارم نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق کولکاتا کی عدالت نے اس کیس کے سلسلے میں زرین خان کو کئی بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
زرین خان نے وارنٹ گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے، ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل ظاہر کرے گی۔