وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی گئی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے کا پروگرام 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی، وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو. 4 ارب 98 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ. وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا. وفاقی کابینہ نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی.وفاقی کابینہ نے چوہدری نثار کی گرفتاری کی مذمت کی۔ اشرف۔
اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی. اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ. ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا.وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر .سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ کیا کیا
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے کا پروگرام 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4 ارب 98 کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے. توانائی کی بچت کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو توانائی کی بچت کے منصوبے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ. توانائی کی بچت کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ بچت پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے. وزیر اعظم شہباز شریف نے ونڈ پاور کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت میں 30 فیصد کمی کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکلیں اور آٹو رکشہ تیار کر رہی ہیں۔ ملک میں سالانہ 60 لاکھ موٹر سائیکلیں تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کے فروغ کے نتیجے میں ایندھن کی مد میں کافی بچت ہوگی۔