29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ایپل نے حیران کن فیچرز سے آراستہ نیا موبائل ’آئی فون 15‘ لانچ کردیا

ضرور جانیے

کیلیفورنیا: وہ شاہکار جس کا پوری دنیا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی، ایپل کمپنی نے بالآخر ایک رنگا رنگ تقریب میں موبائل فون متعارف کرا دیا۔ آئی فون 15 کے جدید، اسٹائلش اور حیرت انگیز فیچرز کی پہلی جھلک دیکھتے ہی صارفین دیوانے ہو گئے۔

جس طرح فٹ بال کے جنونیوں کو فیفا ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے، اسی طرح جدید موبائل فون کے شوقین افراد کی نظریں ایپل کے نئے آئی فون کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

ایپل کمپنی اپنے مداحوں اور صارفین کے تجسس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سال نئے آئی فون کے فیچرز کو بھی خفیہ رکھتی ہے اور نئے آئی فون کی زبردست انٹری کرتی ہے۔

تجسس سے بھرپور تھکا دینے والا انتظار ختم ہوگیا اور ایپل نے ایک شاندار تقریب میں آئی فون 15 سیریز کے آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس کے 4 موبائل فون ز لانچ کردیے ہیں۔

آئی فون 15 سیریز کی لانچ کے ساتھ ہی اس نئے موبائل فون کے جدید فیچرز نے صارفین کے ہوش اڑا دیے۔

پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ، آئی فون 15 کی چاروں موبائل سیریز میں ‘ڈائنامک آئی لینڈ’ ہے جو صرف آئی فون 14 کے پرو ماڈلز میں دستیاب تھا۔

ایپل نے آئی فون 15 سیریز کے چاروں موبائلز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ شامل کی ہے جس کا صارفین کئی سالوں سے مطالبہ کر رہے ہیں اور اسی پورٹ کو یورپی یونین کی جانب سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایک اور خصوصی آئی فون 15 سیریز میں پرو ماڈلز میں ریم 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کردی گئی ہے جبکہ دیگر دو ماڈلز میں 6 جی بی ریم ہوگی۔

آئی فون 15 پرو ماڈلز میں خاموش سوئچ کے بجائے ایکشن بٹن ہے۔

چار نئے موبائلز میں سے دو آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ کی سکرین ہے جبکہ دیگر دو آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کی سکرین ہے۔

اسی طرح آئی فون 15 اور 15 پلس کی سکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جبکہ پرو ماڈلز میں 120 ہرٹز تک کا ایڈاپٹو ریفریش ریٹ ہے۔

آئی فون 15 پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے فرنٹ ڈسپلے میں صرف 0.06 کا بیزل لیس بیزل ہے جو دیگر سمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

جب پروسیسر کی بات آتی ہے تو آئی فون 15 اور 15 پلس میں اے 16 بایونک پروسیسر ہے جبکہ آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس میں اے 17 بایونک پروسیسر ہے۔

آئی فون 15 سیریز کی ایک اور خاص بات اس کے تمام ماڈلز کا اپ گریڈڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس میں مین اور الٹرا وائیڈ کیمروں کے ساتھ ایک نیا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 12.7 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ پیریسکوپ لینس سے لیس ہے جو صارفین کو 5 x سے 10x آپٹیکل طور پر زوم کرنے کی سہولت دے گا۔

آئی فون 15 اور 15 پلس میں 48 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ ہے۔

اسی طرح آئی فون 15 پرو کا مین کیمرہ 48 میگا پکسل، 12.7 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 13.4 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے ہیں۔

آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جو مزید اسٹوریج کے ساتھ بڑھے گی۔

پسندیدہ مضامین

موبائلایپل نے حیران کن فیچرز سے آراستہ نیا موبائل ’آئی فون 15‘...