25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

لبنان میں اسرائیل کا ایک اور حملہ، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار سمیت 4 ارکان شہید

ضرور جانیے

اسرائیل نے لبنان میں ایک اور حملہ کیا جس میں ایک سینئر عہدیدار سمیت حزب اللہ کے چار ارکان ہلاک ہو گئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نکورہ میں عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے چار ارکان شہید ہوگئے جن میں سینئر عہدیدار حسین یزبیک بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب صالح العروری کو ان کے دو ساتھیوں سمیت شہید کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی اور 24 گھنٹوں میں 120 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ صیہونی فوج کی جانب سے ایک اسرائیلی یرغمالی کو آزاد کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی اور مغوی ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ سمیت 5 ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العروری کی ہلاکت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے حماس کے رہنما کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العروری کے قتل کی سزا دی جائے گی۔

جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ شروع کرتا ہے تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہوجائے گا۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنللبنان میں اسرائیل کا ایک اور حملہ، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار...