15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

وہ اینڈرائیڈ فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

ضرور جانیے

اگر آپ پرانا اینڈرائیڈ فونز استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے تبدیل کر دیا جائے ورنہ واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

جی ہاں، واٹس ایپ اکتوبر کے آخر میں بہت سے پرانے اینڈروئیڈ فونز کے لیے سپورٹ ختم کر رہا ہے۔

24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ ورژن پر چلنے والے فونز پر دستیاب ہوگا۔

یہ اعلان واٹس ایپ کے ایف اے کیو پیج پر کیا گیا ہے۔

میسجنگ ایپ

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کو فی الحال اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم ز پر استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم 24 اکتوبر 2023 سے میسجنگ ایپ کی سپورٹ صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژن پر فراہم کی جائے گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اینڈروئیڈ 4.1 یا اینڈروئیڈ 5.0 سے پہلے کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں کہا ہے کہ جب آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم ہوجاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے مطلع کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ صارف انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، ایسے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو جدید ترین ایپل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ز سے مطابقت رکھتے ہیں۔

آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے ، ڈیوائسز کو آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ویسے تو زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں اب بھی اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہیں، لیکن کچھ پرانے فونز ایسے بھی ہیں جو پرانے آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے 24 اکتوبر 2022 کو آئی او ایس 10 اور 11 پر چلنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی تھی۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیوہ اینڈرائیڈ فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن...