29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ضرور جانیے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق دھماکہ الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بھی دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانمستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد...