15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات، خواجہ آصف نے دونوں کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

ضرور جانیے

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈارکو کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو بھی ایک روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

لیگل نوٹس میں 14 دن کے اندر ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عثمان ڈار کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ خواجہ آصف نے 20 افراد کو ان کے گھر بھیجا تھا جنہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عثمان ڈار نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ پولیس وارنٹ گرفتاری کے بغیر ان کے گھر میں داخل ہوئی اور 9 مئی کو خواجہ آصف کی ایما پر ان کے گھر پر حملہ کیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانعثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات، خواجہ آصف نے دونوں...