15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گِر کر چل بسے

ضرور جانیے

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اکھل مشرا باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی ہے۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 58 سالہ اکھل کچھ عرصے سے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے، وہ باورچی خانے میں کچھ کرتے ہوئے اسٹول پر بیٹھے ہوئے تھے

کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے، اس حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت اکھل کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں موجود تھیں۔ اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار ادا کیا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔

اس کے علاوہ وہ شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ڈان سمیت کئی مقبول فلموں میں معاون اداکار کے طور پر بھی نظر آئے۔

اکھل مشرا نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے جن میں اترن، دو دل باندھے ایک دور سے، پردیس میں ملا کوئی اپنا وغیرہ شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

شوبزفلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے...