29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

تین سال بعد دوائی لینے والے کو واپس آکر جیل جانا چاہیے، اسد عمر

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے، نواز شریف کو پہلے آنا چاہیے تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوا ملی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہت پہلے وطن واپس آنا چاہیے تھا۔ اصولی طور پر نواز شریف کو واپس آکر جیل جانا چاہیے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر نگرانی حالیہ جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسی ہوئی، اسے جلسہ نہ کہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ ہر صورت میں قائد رہیں گے اور تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس محاصرہ کیس میں اسد عمر، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانتین سال بعد دوائی لینے والے کو واپس آکر جیل جانا چاہیے،...