15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

سعودیہ کے بعد کچھ دیگر ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، اسرائیلی وزیر خارجہ

ضرور جانیے

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے ساتھ ہی چھ سے سات مسلم ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے بعد جو چھ یا سات ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے وہ ایشیا اور افریقہ سے ہوں گے۔

ایلی کوہن نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔

ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے متعدد مسلم ممالک کے حکام سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک کے اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلقات نہیں ہیں۔

کوہن نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی لیبیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد نجلہ منموش کو نہ صرف عہدہ بلکہ ملک بھی چھوڑنا پڑا تھا اور اب ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے سعودی عرب کو اس کے قومی دن کی مبارکباد دی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن، تعاون اور اچھے تعلقات کی فضا قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلسعودیہ کے بعد کچھ دیگر ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، اسرائیلی...