21.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

آئی پی پی کے بعد پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی افق پر

ضرور جانیے

نوشہرہ-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر دفاع اور کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی کے منشور اور جھنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز، تحریک انصاف پاکستان اور متحدہ تحریک انصاف پاکستان میں سے کسی ایک نام کو نئی پارٹی کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پرویز خٹک نے 9 مئی کے فسادات کے فوری بعد پی ٹی آئی کے پی کے صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

تاہم اس ہفتے کے اوائل میں پارٹی نے انہیں جاری شوکاز نوٹس کا جواب دینے میں ناکامی پر برطرف کردیا تھا۔

قومی و صوبائی اسمبلی

سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے اور نئی پارٹی کا اعلان جلد ہی ایک نیوز کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا اور انہیں اپنی جماعتوں میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا۔

تاہم، خٹک نے کسی اور میں شامل ہونے کے بجائے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں پرویز خٹک نے اسلام آباد اور پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ‘الیکٹیبلز’ کے ساتھ ہوم ورک اور مشاورت مکمل کی۔ 50 سے زائد سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نئی پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا سیاسی ہلچل سے باخبر ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے قائم کیے گئے توشہ خانہ اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور بیوروکریٹس کے کچھ قریبی ساتھی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن یں گے تاکہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی پر سزا دی جا سکے۔

آئی پی پی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوگی، جہانگیر ترین

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک پاکستان کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

عون نے کابینہ سے استعفے کی خبروں کی بھی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ تھے۔

ہفتہ کو پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی پی پی کے صدر علیم خان نے کہا کہ زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں گروپ بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جہاں پاکستان کے مستقبل کے لئے نئی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔

ساہیوال سے پارٹی رہنماؤں نوریز شکور، گوجرانوالہ سے رانا نذیر احمد، حافظ آباد سے مامون جعفر تارڑ اور اوکاڑہ سے دیوان اخلاق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ شرح نمو خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر پالیسیاں متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس کیلئے زرعی اور معاشی ماہرین کی سفارشات کو پارٹی منشور میں شامل کیا جائے گا۔

مزید ملازمتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی کیونکہ مستحکم معیشت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے بغیر پاکستان کو اقوام عالم میں جگہ نہیں مل سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ ان کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

سیاستآئی پی پی کے بعد پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی...