25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ

ضرور جانیے

واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ تین فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیویگیشن لیبل چھپانے اور ہسٹری کے ذریعے پیغامات تلاش کرنے جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ  چینلز چلانے والے افراد کو چینل الرٹس فیچر کے ذریعے فائدہ ہوگا۔ یہ فیچر کسی چینل کو معطل کرنے کی صورت میں اسے بحال کرنے میں مدد دے گا۔

دوسری خصوصیت نیویگیشن لیبل سے متعلق ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر والا بار اور نیچے دیا گیا نیویگیشن لیبل اسکرین پر سکرول کرتے وقت خود بخود چھپ جائے گااس طرح صارفین کو اسکرین پر مزید مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔

تیسرا فیچر پرانے پیغامات کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں پرانے پیغامات کو ہسٹری کے ذریعے سرچ کرسکیں گے۔جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے ، یہ خصوصیات اب بھی بیٹا میں ہیں لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ تمام صارفین کے لئے کب پیش کیے جائیں گے۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیواٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ