30.9 C
Karachi
Tuesday, April 23, 2024

اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ضرور جانیے

پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان کے منیجر انوش طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید برائیڈل گاؤن میں ملبوس اپنے شوہر کی جانب چل رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا، رئیس، اورنا، ست دین محبتیں جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف مداحوں اور ناقدین بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔ اسے بھی سراہا گیا

اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں کی تھی تاہم 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی سے ان کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

پسندیدہ مضامین

شوبزاداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں...