30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی

ضرور جانیے

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست تاحال منظور نہیں کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے خلاف توشہ خانہ اور 19 0 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت جج محمد بشیر کی عدالت میں ہو رہی ہے۔

جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹی کی درخواست دائر کی تھی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے خرابی صحت کے باعث چھٹی کے لیے وزارت قانون کو خط لکھا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاناحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے...