29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ساتویں مردم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی 20.3 ملین ہے۔

ضرور جانیے

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے ملک کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے جس میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 43 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار کراچی کے تمام سات اضلاع سے جمع کیے گئے ہیں جن میں ضلع شرقی 3.9 ملین آبادی کے ساتھ سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد ضلع وسطی 3.8 ملین، کورنگی 3.1 ملین، ضلع غربی 2.6 ملین، ملیر 2.4 ملین، ضلع جنوبی 2.3 ملین اور کیماڑی 2 ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کی آبادی 55.69 ملین ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے، لاڑکانہ ڈویژن تقریبا 71 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، میرپورخاص ڈویژن 46 لاکھ، شہید بینظیر آباد 59 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے جبکہ سکھر میں 61 لاکھ شہری آباد آباد ہیں۔

پاکستان کی آبادی 241.49 ملین ہے

2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد شرح نمو کے ساتھ 241.49 ملین ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے 50 ویں اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد یہ اعداد و شمار جاری کیے گئے۔

ساتویں آبادی اور رہائشی مردم شماری کا آغاز رواں سال یکم مارچ کو ہوا تھا اور اس میں 2.55 فیصد اضافے کی شرح کے ساتھ پاکستان بھر میں 241.49 ملین افراد کی گنتی کی گئی ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کا تاریخی سنگ میل پی بی ایس نے حاصل کیا کیونکہ اسٹیک ہولڈرز نے “چیلنجنگ ٹائم لائنز کے ساتھ” اس کام کو مکمل کیا۔

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے دوران پاکستان کے تمام ڈھانچوں کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساتویں آبادی اور رہائشی مردم شماری تاریخی ہے کیونکہ جنوبی ایشیا کی اس “سب سے بڑی” ڈیجیٹلائزیشن مشق کی منصوبہ بندی مختصر ترین مدت یعنی صرف 18 ماہ میں کی گئی تھی۔

مردم شماری نے ملک بھر میں اقتصادی کلسٹروں کے حجم کا تعین کرنے کے لئے ایک اقتصادی فریم بھی فراہم کیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانساتویں مردم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی 20.3 ملین ہے۔