15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

پشاور: موبائل مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

ضرور جانیے

پشاور: پشاور کی موبائل مارکیٹ میں رات گئے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ کروڑوں روپے کا سامان جل گیا لیکن 5 گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ پشاور کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ سے ایک دکان میں آگ لگ گئی جس نے فوری طور پر پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی دکانیں اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ ہو گیا، سامان بچانے کی کوشش میں 4 دکاندار بری طرح جھلس گئے، موبائل مارکیٹ کے آس پاس کے گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ کی شدت کے باعث فوج کو مدد کے لیے بلایا گیا۔ اس کے علاوہ ایئر فورس، کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد کا کہنا ہے کہ موبائل مارکیٹ میں آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے اسے تھرڈ ڈگری فائر قرار دیا گیا۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں تقریبا 30 گاڑیاں، 4 فائر ٹینڈرز اور 130 سے زائد فائر فائٹرز شامل تھے، ایئر فورس کی 6 گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپشاور: موبائل مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں روپے مالیت کا...