15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ضرور جانیے

اسلام آباد: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 49 پیسے فی بیرل کمی کے بعد 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث شہریوں نے عوام سے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹر کی سطح پر ہے۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ دسمبر کی پہلی تاریخ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کیا تھا

شہریوں کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جب حکومت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو عوام کو بھی کمی کا ریلیف ملنا چاہیے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان