29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر

ضرور جانیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے۔

آئی سی سی کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پرساد کرشنا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پرساد کرشنا کو آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کلیئر کردیا ہے، پرساد کرشنا اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کی واحد ٹیم ہے جسے اب تک شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلبھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر