25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ورلڈکپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، شکیب الحسن انجری کا شکار

ضرور جانیے

ورلڈ کپ کے آغاز سے چند روز قبل بنگلہ دیش کے کپتان اور معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ایڑی میں چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت میدان میں نہیں آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑی سوج گئی ہے اور ایڑی میں شدید درد ہے۔

اطلاعات کے مطابق شکیب الحسن ایڑی کی انجری کے باعث دوسرا وارم اپ میچ نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شکیب الحسن افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے درمیان کئی روز تک اختلافات کی خبروں کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تمیم اقبال انجری سے مکمل راحت نہ ملنے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے 240 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 7300 سے زائد رنز اور وکٹیں حاصل کی ہیں اور گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی شکیب الحسن نے 606 رنز بنائے تھے۔ وہ تیسرے ٹاپ اسکورر تھے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈکپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، شکیب الحسن انجری کا...