30.9 C
Karachi
Tuesday, April 23, 2024

آئی فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے 8 نئے بہترین فیچرز

ضرور جانیے

ایپل نے آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم، آئی او ایس 17 تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جسے ڈیوائسز پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

18 ستمبر کو کمپنی نے یہ نیا آپریٹنگ سسٹم جاری کیا جس کا مقصد آئی فونز کو مزید بہتر بنانا ہے۔

آئی فون ایکس ایس ، ایکس ایس میکس ، ایکس آر ، آئی فون 11 ، 11 پرو ، 11 پرو میکس ، آئی فون 12 ، 13 اور 14 سیریز کے فون اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں اپ ڈیٹ کرسکیں گے۔

آئی او ایس 17 کی کچھ بہترین خصوصیات درج ذیل ہیں۔

پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کی بورڈ آٹو کریکٹ

آئی فون کے کی بورڈ کے آٹوریکٹ فنکشن کو مشین لرننگ کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ٹائپ کرتے وقت الفاظ یا جملے کی بہتر پیش گوئی کی جاسکے۔

اب جب صارف ٹائپ کر رہا ہو تو کی بورڈ الفاظ یا جملے تجویز کرے گا۔

کانٹیکٹ پوسٹرز، ویڈیو میسجز اور لائیو وائس میل

ایک رابطہ پوسٹر صارف کی تصویر ، متن اور مختلف رنگوں پر مشتمل ہوگا جو آپ کے فون کال سننے والوں کے سامنے رابطہ ایپ میں ظاہر ہوگا۔

اسی طرح نیم ڈراپ کے نام سے ایک فیچر شامل کیا گیا ہے اور آئی فون یا ایپل واچ کے قریب ڈیوائس لاکر رابطے کی معلومات شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

فون ایپ میں صوتی میل پیغامات کو خود کار طریقے سے نقل کرنے کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صوتی میل موصول ہونے پر اس کے موضوع کو جاننا ممکن ہو سکے گا۔

فیس ٹائم صارفین اب ویڈیو وائس میل بھیج سکیں گے جبکہ ایپل ٹی وی باکس استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کے ذریعے ویڈیو کال بھی ممکن ہوگی۔

نیو جرنل ایپ

ایپل کی جانب سے ایک نئی جرنل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

اسٹینڈ بائی فیچر

یہ فیچر آئی فون کی لاک سکرین کو اسمارٹ ہوم ڈیوائس کی طرح ڈسپلے میں تبدیل کر دے گا۔

اس فیچر کی مدد سے فون لاک ہونے پر بھی ڈسپلے پر موسم، کیلنڈر اپائنٹمنٹس اور نوٹیفیکیشنز دیکھنا ممکن ہوگا۔

آف لائن ایپل میپس

ایپل میپس تک آف لائن رسائی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ، جو گوگل میپس کے آف لائن نقشوں کی طرح ایک خصوصیت ہے۔

چيک ان

چیک ان ایک نیا فیچر ہے جو صارفین کی حفاظت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لوکیشن اپنے دوستوں یا اہل خانہ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

آپ کے مقام کا اشتراک کرنے کے بعد ، ایپل سسٹم خود بخود دوستوں یا خاندان کو مطلع کرے گا جب آپ گھر پہنچیں گے۔

اگر کسی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے تو سسٹم لوکیشن، بیٹری لائف اور دیگر تفصیلات رابطے کے ساتھ شیئر کرے گا۔

پسندیدہ مضامین

موبائلآئی فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے 8 نئے بہترین فیچرز