29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

پنجاب بھر میں آشوب چشم کے اب تک 74ہزار220 مریض رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت

ضرور جانیے

پنجاب میں کنجنکٹوائٹس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک آشوب چشم وائرس کے 74 ہزار 220 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 8 ہزار 851 مریض رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار مریض رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں آشوب چشم  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 506 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولپور کے شہری آشوب چشم وائرس سے متاثر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 82 مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد بہاولپور میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 743 ہوگئی ہے۔

فیصل آباد کے شہری دوسرے نمبر پر کنجنکٹوائٹس سے متاثر ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 662 نئے مریض رپورٹ ہوئے، آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 335 تک پہنچ گئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

صحتپنجاب بھر میں آشوب چشم کے اب تک 74ہزار220 مریض رپورٹ ہوئے،...