25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

آٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

ضرور جانیے

کراچی-پاکستان کی بحران زدہ آٹو انڈسٹری اور پارٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی آٹو انڈسٹری نمائشآٹو میکینیکا دبئی 2023′ میں شرکت کرے گی جس کا مقصد پاکستان کے لیے برآمدات کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

اس سال کی آٹو میکینیکا نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات برآمد کے لیے پیش کریں گی جبکہ آٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 200 پاکستانی مندوبین نمائش کا دورہ کریں گے۔

اس اہم نمائش میں دنیا کے 61 ممالک سے 1912 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جس سے آٹو انڈسٹری میں نئے رجحانات کو فروغ ملتا ہے، تعاون اور تجارت کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ 20 ممالک نے قومی پویلین بھی قائم کیے ہیں۔

نمائش کے ساتھ ساتھ لبریکنٹس ٹیکنالوجی کانفرنس اور جدت طرازی برائے نقل و حرکت بھی منعقد کی جارہی ہے جبکہ 8 پروڈکٹ کیٹیگریز میں پارٹس اینڈ اجزاء، الیکٹرانکس اینڈ سسٹمز، ایکس سیریز اور کسٹمائزیشن، ٹائرز اینڈ بیٹریز، کار واش اینڈ کیئر، آئل اینڈ لبریکنٹس، تشخیص و مرمت، باڈی اینڈ پینٹشامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارآٹو انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں...