15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند سے آج بھی 26 پروازیں منسوخ

ضرور جانیے

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی شدید متاثر ہوا ہے اور آج 26 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے بعد تین روز میں 89 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہونے پر بین الاقوامی پروازیں لاہور سیالکوٹ کی روانگی کا انتظار کر رہی ہیں۔

پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 248 اور دمام سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی کے 244 کو بھی اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک کوئی بھی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی اور لاہور جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس کے علاوہ لاہور سے ابوظہبی اور سعودی ایئر کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز، پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز اور لاہور سے کوئٹہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان کی مختلف ایئرلائنز کی 63 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

موسمپنجاب اور سندھ میں شدید دھند سے آج بھی 26 پروازیں منسوخ