25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

شیخوپورہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم‘ 20 افراد زخمی ہوگئے

ضرور جانیے

شیخوپورہ-صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے قریب مسافر ٹرین پٹری پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین اسی ٹریک پر آئی جہاں مال بردار ٹرین پہلے سے کھڑی تھی کیونکہ کانٹا تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر اس افسوسناک حادثے میں زخمی ہوگئے جس میں 5 شدید زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں نواب شاہ کے قریب سرہاری اسٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے اس کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئیں۔

حادثے کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس میں کئی مسافر سوار تھے جس کے باعث نواب شاہ کے قریب مسافر ٹرین کی تقریبا 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ معطل. بعد ازاں آرمی چیف نے پاک فوج اور رینجرز کو امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی ہدایات دیں جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حیدرآباد اور سکرنڈ سے مزید ٹیمیں طلب کرلی گئیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانشیخوپورہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم‘ 20 افراد زخمی ہوگئے