22.9 C
Karachi
Friday, December 1, 2023

شلپا شیٹی کے گھر ڈکیتی کیس میں 2 ملزمان گرفتار

ضرور جانیے

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر پر ڈکیتی کے معاملے میں ممبئی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ شکایت جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی جس پر پولیس حرکت میں آئی جس کے نتیجے میں بالآخر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسٹار کی رہائش گاہ سے کچھ مہنگی چیزیں چوری ہو گئیں۔

‘جانوار’ کی اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھیں اور وہ فیملی کے ساتھ اٹلی میں چھٹیوں پر اپنا وقت گزار رہی تھیں۔ انہوں نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل ممبئی میں سلمان خان کی بہن کے گھر سے بھی لوٹ مار کی گئی تھی جنہوں نے شکایت کی تھی کہ ان کے کھار کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے ہیرے کی بالیاں غائب ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ سونم کپور کے دہلی میں واقع گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری ہوگئے تھے۔ گھر میں کام کرنے والے مزدوروں کو پولیس نے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا۔

اسی طرح اداکارہ کاجول دیوگن کی 17 چوڑیاں، جن کی مالیت تقریبا 5 لاکھ روپے ہے، ان کے گھر سے چوری ہو گئیں اور تحقیقات کے بعد پولیس نے دو کارکنوں گایتری دیویندر اور سنتوش پانڈے کو گرفتار کیا، جو گزشتہ تین سالوں سے دیوگن کے لیے کام کر رہے تھے۔

پسندیدہ مضامین

شوبزشلپا شیٹی کے گھر ڈکیتی کیس میں 2 ملزمان گرفتار