25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت گئے

ضرور جانیے

اکتوبر(8) 2005 کی صبح پاکستان میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کو 18 سال بیت چکے ہیں

8 اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بری طرح متاثر ہوئے۔ اس زلزلے سے 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے، زلزلے کا ابتدائی تخمینہ 88 ہزار ہلاکتوں کی صورت میں آیا تھا۔

زلزلے کی وجہ سے دریائے کنہار کے کنارے واقع خوبصورت شہر بالاکوٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں مظفر آباد سے لے کر باغ، راول کوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔

ایک اندازے کے مطابق زلزلے میں 12000 طلبہ اور 1500 سے زائد اساتذہ زندہ دفن ہوگئے۔

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے سے 5 لاکھ سے زائد مکانات، سیکڑوں کلومیٹر سڑکیں، پل اور مواصلات کے ذرائع مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ سول، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو کر رہ گئے تھے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت...