25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

پنجاب میں نمونیا سے مزید 12 بچے جاں بحق

ضرور جانیے

لاہور: پنجاب میں خطرناک نمونیا نے مزید 12 بچوں کی جان لے لی، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 1077 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ایک دن کے دوران 251 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں رواں سال نمونیا کے 220 اموات اور 11 ہزار 597 کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں رواں سال نمونیا سے 48 اموات اور ایک ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جنوری کے دوران پنجاب سے 10 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے ایک دن میں 197 بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی، جنوری کے دوران پنجاب سے 10 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے ایک دن میں 197 بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ کیا گیا ہے

جنوری کے دوران لاہور سے 1570 کیسز رپورٹ ہوئے، والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کیا جائے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 491 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 230 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔ ہے.

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 194 ہوگئی ہے۔ لاہور میں اس سال نمونیا سے 45 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس سال نمونیا کے کیسز کی تعداد 9,321 ہے۔ اس سال نمونیا کے ایک ہزار 546 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب پشاور میں 3 ماہ کے دوران نمونیا کے کیسز میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5 سال سے کم عمر کے ہزاروں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سال 2023 کی آخری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں کے پی میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دسمبر میں نمونیا سے متاثرہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 11 ہزار 551 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ تین ماہ میں نمونیا کے شکار بچوں کی سب سے زیادہ تعداد مردان میں تھی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپنجاب میں نمونیا سے مزید 12 بچے جاں بحق