29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

یومیہ 100 کروڑ کا نقصان ہورہا، گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت بڑھائیں گے، وزیر توانائی

ضرور جانیے

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس سیکٹر کو روزانہ 100 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے جس سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گیس ٹیرف میں فرق وراثت میں ملا ہے، ملک میں گیس کی قیمت کا فرق طے کرنا ہے جس کے لیے کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اسے گیس دینا پہلا حق ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یومیہ 100 کروڑ جبکہ گیس سیکٹر کو سالانہ 3 ہزار کروڑ کا نقصان ہوتا ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس کے ذخائر پر کام کرنے والی کمپنیاں چلی گئیں اور پورے ملک میں گیس کی قلت ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اس لیے گیس کی قیمت کم نہیں کر سکتے لیکن معاہدے کے تحت گھریلو صارفین کے لیے قیمت و بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، ہمارے شہروں میں امیر بھی سستی گیس استعمال کرتے ہیں، یہ طریقہ کار کسی طرح مناسب نہیں۔

پسندیدہ مضامین

کاروباریومیہ 100 کروڑ کا نقصان ہورہا، گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت...