29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

ضرور جانیے

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک، گولہ...