لوئر کوہستان – لوئر کوہستان میں جمعہ کو گھر میں آگ کے خوفناک واقعے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کوہستان کے علاقے سیری پتن میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔ واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جب کہ 13 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے مزید کہا کہ آپریشن جاری ہے اور ملبے میں اب بھی ایک شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔